Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں جاری، تعداد 1لاکھ 36 ہزار ہوگئیں

شائع 16 اپريل 2020 02:46pm

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اکیس لاکھ سے زائد افراد اب تک مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بیلجیئم میں آج چار سو سترہ اور اسپین میں تین سو اٹھارہ افراد جان سے گئے۔

امریکا میں اب تک اٹھائیس ہزار پانچ سو انسٹھ، اٹلی میں اکیس ہزار چھ سے پینتالیس، اسپین میں انیس ہزار ایک سو تیس، فرانس میں سترہ ہزار ایک سو سڑسٹھ اور برطانیہ میں بارہ ہزار آٹھ سے اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔